Breaking News

کامونکی انتظامیہ اشیاء خوردونوش میں کمی لانے میں ناکام



کامونکے( اردوپوائنٹ)بیس روزے گزر گئے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاءخورد نوش کے نرخوں میں کمی نہ لا سکے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر گرافروش اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر کامونکے کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ،گرا فروش بے قابو انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں

تفصیلات کے مطابق ،تحصیل کامونکے اور اس کے گردوں نواح میں گرافروشوں کی من مانیوں کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار پھل ،سبزی ،دال ،چینی،دودھ ،دہی،دال چینا کالے چینے ،ویگر اشیاءکی قیمتوں میں ڈبل اضافہ کرکے کامونکے کی غریب عوام کا خون نچوڑنے لگے

دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا رہے ہیںلیکن تحصیل کامونکے کی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجٹرٹیس بند کمروں میں محدود ہو گئے دوکانداروں کے ہاتھوں شہری لوٹتے رہے اور تحصیل انتظامیہ اپنا حصہ وصول کرکے گراں فروشوں کو ان کے من پسند ریٹ جاری کردئے ،شہریوں کا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


No comments