منی لانڈرنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کبھی کوئی غیر قانونی کام کیا، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے تعلق ہے نہ کبھی غیر قانونی کام کیا۔ نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں،
وزیراعظم کچھ صوبوں کا نہیں، پورے ملک کا ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا بطور سپیکراور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،
منی لانڈرنگ کیساتھ میرا کوئی تعلق نہیں، سعودی ارب کے بادشاہ نے فاروق لغاری اور نواز شریف کو 2 کاریں دی تھیں،
نواز شریف بیرون ملک تھے جس وجہ سے انہیں سعودی بادشاہ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نہیں دی جاسکی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا نواز شریف جب بیرون ملک سے واپس آئے تو انہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی دی ہوئی کار طلب کی، قوائد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نواز شریف کو دی۔
No comments