Breaking News

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعوام تک پہنچایا جائے وزیراعظم عمران خان



اردوپوائنٹ ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خاں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو پیغام دیا ہے کہ آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلا تاخیر منہگائی کی جاتی رہی ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن کیا جائے  اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔


No comments