پنجاب پولیس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سر فہرست 3 شہید 338 زیر علاج
لاہور : سمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد 478 ہوگئی۔اب تک مہلک مرض سے 3ملازمین شہید جبکہ 339 ملازمین لاہورسمیت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
اب تک 15ہزار 267ملازمین کے کروائے گئےٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں 478 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔149پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہو گئے ہیں اور349 مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اب تک کے موصول ہونے والے نتائج میں 11636کے نتائج منفی جبکہ 3ہزار 292ملازمین کےنتائج کاانتظارہے۔لاہورپولیس کے جوان کرونا وائرس کی وجہ سے شہید ہوگئے ہیں۔
78 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 58 صحتیاب ہوچکے ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کروایا جارہا ہے اور تمام ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے زیرعلاج مریضوں کی عیادت خود کرکے انکی حوصلہ افزائی کریں۔
No comments