ایل این جی کیس شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے کو کل طلب کرلیا ہے
اسلام آباد : ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹے سے ایل این جی معاہدوں کے دوران اکاؤنٹس میں ہونے والی اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے بھی دوبارہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے پہلے جوابات نہیں دئیے گئے تھے،
ان جوابات کی روشنی میں ایل این جی ٹرمینل کا حتمی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
اس سے قبل نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا، جس میں اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی سمیت نو افراد کو بطور ملزمان شامل کیا گیا تھا

No comments