Breaking News

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا




Bacha Khan airport


پشاور : UAE میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونختوا محمود خان کی درخواست پر کیا ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کی بابت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کو آگاہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف و مشکلات کااحساس ہے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اپنے ملک کے محنت کش بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام الناس اور تمام مسافروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹس پراسکریننگ کی جاتی ہے اور طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مختص قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا جاتا ہے۔

No comments