فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات سے ہٹا دیا گیا
ویب ڈیسک (اردو پوائنٹ )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا جائے گا۔
عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سیپیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کواعزازی حیثیت میں معاون خصوصی تعینات کیاگیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کے مطاق لیفٹنٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی تقرری کا اطلاق فوری طورپرہوگا۔

No comments