Breaking News

متحدہ عرب امارات کی قومی ائیرلائن 16 مئی سے پروازیں شروع کرے گی


متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے 16 مئی 
سے مسافروں کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بارے میں ایئرلائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصدآہستہ آہستہ ایک مکمل شیڈول میں واپس آنا ہے، 15 مئی تک ہماری پروازیں بند رہیں گی لیکن16 مئی سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اتحاد ایئرلائن متحدہ عرب امارات حکومت سے مکمل رابطے میں ہے اور اس حوالے سے ابتدائی طور پر محدود رہتے ہوئے پروازیں چلانے پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ٹکٹ بکنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی تفصیلات سامنے آتے ہی مسافروں کے لئے آن لائن بکنگ کی سہولیت فراہم کر دی جائے گی۔

No comments