Breaking News

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی



ویب ڈیسک 01 مئی ، 2020  

کراچی: محکمہ موسمیات نے  مئی کے پہلے ہفتے میں شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور  ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔

No comments