کامونکی پٹرولنگ پولیس،ناجائز اسلحہ اور رائفل اور سینکڑوں گولیاں برامد
اردوپوائنٹ تحصیل رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی ناجائز اسلہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ گھمن والہ کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی 2 ملزمان علی شیر سے کلاشنکوف اور عدیل حنیف سے رائفل 223 بور اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کروایا
ایک اور کاروائی کے دوران پٹرولنگ پوسٹ اکبر چوک نے 5 کس ملزمان پر مشتمل گینگ پکڑ لیا ملزمان کے قبضہ سے تین 30 بور پسٹل اور دو 32 بور پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ملزمان شہباز وقاص ، ناصر ، علی رضا گوجرانوالہ جو سیالکوٹ پولیس کو 14 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے
ایس ایس پی پٹرونگ گوجرانوالہ شجاعت علی رانا نے اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے
No comments